Saturday, May 21, 2022

History of Bhatti Cast full in Urdu

History of Bhatti Cast full in Urdu

 بھٹی لفظ پنجابی زبان و لہجہ میں ہے اسکا اصل نام راجھستانی (راجپوتانہ) لہجہ و سنسکرت لفظ بھاٹی ہے جو ایک مشہور ہندو راجہ بھاٹی راۓ کے نام سے منسوب ہے ۔ اسی راجہ بھاٹی راۓ کےنام سے بھٹی(بھاٹی)قبیلہ وجود میں آیا۔بھٹی راجپوتوں کی سب سے بڑی شاخ اورقدیم قبیلہ ہے۔بھٹی راجپوت یادوونشی (Yaduvanshi)اور چندرونشی سے مشہورہیں۔بھٹی راجپوت کرشن جی کی اولاد مانے جاتے ہیں۔اس قبیلہ کے مشہور ہندو راجاٶں میں راجہ کرشن جی مہاراج,راجہ باہوبلی , راجہ گج سنگھ,راجہ سالباہن,راجہ بلند,راجہ رسالو,راجہ بھاٹی راۓ, راجہ بھونی سنگھ المعروف بجےراۓ ,راول جیسل سنگھ والئی ریاست جیسلمیر ,رانا کپور سنگھ بانئ ریاست کپورتھلہ مشہور ہیں اور مسلمانوں میں راۓ اچت سنگھ جو کہ بہاٶالدین ذکریا ملتانی کےپڑپوتے کےہاتھ پر مسلمان ہوۓ اور نام راۓ اللہ دتہ خاں بھٹیؒ رکھا گیا,راۓ بھوۓ خاں بھٹی بانئ بھوۓ دی تلونڈی اٹھارہ سو مربع جاگیر موجودہ ننکانہ صاحب وگردونواح , راۓ بلار خاں بھٹی ؒ (بابا گرونانک کو ساڑھے سات سو مربع زمین وقف کی )ننکانہ صاحب , راۓ محبوب خاں بھٹی ؒ المعروف بوبے خاں ننکانوی و کپورتھلوی,راۓ عبدللہ خاں بھٹی المعروف دُلا بھٹی شہیدؒ پنڈی بھٹیاں,مشرقی پنجاب کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ کمال الدین خاں ؒ والی ء حمیرا جاگیر کپورتھلہ ,بابا بڈھے خاںؒ بانی بڈھا تھیہہ جاگیر کپورتھلہ قابل ذکرہیں۔راجپوت بھٹیوں کی مشہور ریاست و قلعہ بھٹنیر راجھستان تھا جس کو1398ءمیں امیر تیمور کے حملوں نے مسخ کیا جس سے بھٹی راجپوت بھٹنیر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں بکھر گۓ۔ایک زمانے میں راجپوت بھٹی ہستناپور سے لے کر کاشغر تک حکمران رہے ہیں جس کو بھٹسر سے یاد کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں غزنی، جسکا پرانا نام گجنی تھا اسی قبیلے کے ایک راجہ گج سنگھ کے نام پر ہے۔۔ راجپوت بھٹیوں کی گوتوں میں بارہ پال قابل زکر ہیں جن میں گورپال بھٹی,مین پال بھٹی,لکھن پال بھٹی,سانس پال بھٹی,ہرپال بھٹی وغیرہ مشہورہیں

No comments:

Post a Comment